محکمۂ موسمیات نے آج بھی صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 9 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.