بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے ٹیکس وصولی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی سے جولائی 2021 سے جون 2022 تک ٹیکس کی وصولی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کراچی سے اس عرصے کے دوران ایک ہزار 595 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کراچی سے 42 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔

بورڈ کے مطابق لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) کراچی نے ٹیکس وصولی کے وفاقی حکومت کے ہدف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس وصولی کا ہدف ایک ہزار 494 ارب تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.