بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پانڈا کو گود میں بٹھا کر سُلانے کا معاوضہ کتنا ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں پانڈا کو گود میں بٹھا کر سُلانا ایک باقاعدہ پیشہ ہے؟

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی افراد ایک مخصوص یونیفارم پہن کر پانڈا کے بچوں کو گود میں لیے بیٹھے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے لیکن اتنا ضرور پتہ چل رہا ہے کہ پانڈا کے بچوں کو سُلانا باقاعدہ ایک پیشہ ہے۔

چند ممالک میں پانڈا کی نسل کو معدومیت سے بچانے کے لیے نرسریز ہیں جہاں ملازمین پانڈا کو گلے لگانے اور ان کے ساتھ کھیلنے کا معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

گزشتہ روز پوسٹ کی گئی 11 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو ساڑھے 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.