ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

کراچی سے دبئی کی پی آئی اے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی کراچی سے دبئی کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں نے 5 گھنٹے کی تاخیر کے باوجود پرواز کی عدم موجودگی پر احتجاج کیا۔

پرواز  پی کے 213 کو ساڑھے 3 بجے کراچی سے دبئی کےلیے روانہ ہونا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے لیے جہاز کچھ دیر بعد مہیا ہوجائے گا، اس حوالے سے انتظامات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.