کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی 11 سرکاری پستول غائب کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی ی11 سرکاری پستول مبینہ طور پر ادارے کے سابق ہیڈ محرر نذیر نے غائب کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرکاری پستولوں کو جعلی پستولوں سے تبدیل کیا گیا، سابق ہیڈ محرر سی ٹی ڈی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔
سابق ہیڈ محرر نذیر جس پر 11 سرکاری پستول غائب کرنے کا الزام ہے وہ سی ٹی ڈی میں 11 سال سے تعینات تھا۔
ذرائع کے مطابق نذیر کے خلاف 4 ماہ قبل درج ہونے والے مقدمے کا تاحال چالان پیش نہیں کیا گیا ہے، دباؤ پر کیس کے تحقیقاتی افسر نے نذیر کے بیٹے کو حراست میں لیا۔
ادارے کے سابق ہیڈ محرر نذیر کے بیٹے کو سی ٹی ڈی کے خفیہ حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے، جس پر گزشتہ روز مجسٹریٹ نے چھاپہ مارا۔
مجسٹریٹ نے سی ٹی ڈی کے حراستی مرکز پر چھاپے کے دوران نذیر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی آپریشنز عارف عزیز کو انکوائری افسر تعینات کیا ہے۔
Comments are closed.