کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا سہراب گوٹھ کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شماخت عدنان اور امیر کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 2 پستول، نقد رقم اور چوری کی موٹر سائیکل ملی ہے۔
دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.