کراچی میں پولیس نے ڈاکٹر کا روپ دھار کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
سول اسپتال کراچی میں جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ پکڑی گئی۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ملزمہ سول اسپتال کے مختلف وارڈز میں موجود مریضوں کو اپنا نشانہ بناتی تھی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جعلی ڈاکٹرمریضوں کو بے ہوشی کی دوائی پلا کر موبائل فونز اور زیورات وغیرہ چوری کرتی تھی۔
ملزمہ کی شناخت رقیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے تھانہ عید گاہ کی حدود میں واقع سول اسپتال سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.