جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

کراچی: سعید آباد میں رکشے پر فائرنگ، 1 ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی کے علاقے سعید آباد کے خورشید پورہ قبرستان کے قریب رکشے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق رکشے پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے آپس میں کزن ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان نے رکشہ کو رکنے کا اشارہ کیا، رکشہ نہ روکے جانے پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.