ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

بھارت میں اگلے سال ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا

بھارت میں اگلے سال اکتوبر اور نومبر ہونے والے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی حکومت میں ٹیکس امور پر معاملات طے نہیں ہوسکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کرا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی ٹیکس معاملے میں کچھ نہ کر پانے کا عندیہ آئی سی سی کو دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر ٹیکس چھوٹ نہ ملی تو آئی سی سی ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء بھارت سے باہر لے جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کرکٹ کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے پر راضی نہیں ہے، اسی طرح 2016 میں بھی ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی ٹیکس چھوٹ نہیں ملی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکس چھوٹ نہ ملنے کی وجہ سے آئی سی سی نے بھارت کے حصے سے رقم کاٹی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.