بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

کراچی: سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی کراچی میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کے بھتیجے کمال خان کا کہنا ہے کہ اکبر لیاقت علی کی نماز جنازہ کل بعد نمازعصر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر شرقی راجا طارق چانڈیو کے مطابق اکبر لیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کچھ عرصے سے اکبر لیاقت علی کا علاج جاری تھا، سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.