کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ٹو میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرگئی، دیوار کے بلاک لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
محلے والوں کا کہنا ہے کہ دو سو چالیس گز کے پلاٹ کے تیسرے فلور پر پورشن بنایا جارہا تھا، جمعے کو چھت ڈالی گئی، ہفتے کو دیوار سر پر آگری جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو پورشن بنایا جارہا تھا ایس بی سی اے اسے دو بار توڑ چکی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.