کراچی کے علاقے ناظم آباد میں زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 5 مزدور زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نےبتایا ہے کہ چھت گرنے کا واقعہ ناظم آباد میں واقع اے او کلینک کے قریب پیش آیا ہے۔
ایدھی ایمبولینس کے ذریعے زخمی مزدوروں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.