اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

کراچی: زیادتی کے بعد بچی کا قتل، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر 5 افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ بچی کے اغواء اور قتل کے معاملے پر اب تک 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کے قریب موجود مشکوک افراد کا ڈی این اے سیمپل لیا گیا ہے جس کے نتائج تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ قائد آباد تھانے کے ہیڈ محرر، ڈیوٹی افسر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، اہلکاروں نے مقتول بچی کے والد کے ساتھ تعاون نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے لانڈھی میں لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی، بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔

بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ 2 روز تک تھانے جاتے رہے مگر نہ مقدمہ درج ہوا، نہ ہی پولیس نے کوئی مدد کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.