کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر ریسٹورنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ کو 2 فائرٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ناگن چورنگی پر ریسٹورنٹ کے کچن میں آگ لگنے کی خبر کے بعد فائر بریگیڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر روانہ کیا گیا۔
اس صورتحال میں آگ مزید پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر دوسرا فائر ٹینڈر بھی آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا گیا۔
حکام کا بتانا ہے کہ آگ ریسٹورنٹ کے کچن میں لگی تھی، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments are closed.