محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں رات گئے تک تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بلوچستان اور مشرقی ایران میں ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے جس کی وجہ سے مغربی سمت سے 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں کبھی ہواؤں کی رفتار 63 کلومیٹر بھی ہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں رات گئے تک تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں سے پرانے درخت اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Comments are closed.