بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا شمیم کے حلف نامے کے پیچھے نواز شریف ہیں: شہزاد اکبر

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف عدلیہ کے خلاف سازش کا مرکزی کردار ہیں، رانا شمیم کے حلف نامے کے پیچھے بھی وہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ رانا شمیم نے شریف خاندان کے کہنے پر حلف نامہ جمع کروایا، حلف نامہ لندن میں نواز شریف کے بیٹے کے دفتر میں بیٹھ کر لکھا گیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ 3 سال بعد رانا شمیم کا ضمیر کیسے جاگ گیا؟ باتیں بھی ہو رہی تھیں کہ رانا شمیم کو اقتدار میں آ کر پھر کوئی بڑا عہدہ دیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم پر توہینِ عدالت کیس میں فردِ جرم عائد کر دی جبکہ صحافیوں کے خلاف کارروائی مؤخر کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق لیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف سے آج تک کوئی وضاحت نہیں ملی، شہباز شریف سے پوچھا جائےتو کہتے ہیں کہ میرے بچوں سے پوچھیں۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہاؤس آف شریف کی ڈاکٹرائن کا وقت اب گزر چکا، چالان پیش کیے جانے کے بعد شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ دیکھیں گے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے ن لیگ کے رہنماؤں کے بیانات میں تضاد ہے، کوئی ثبوت نہیں کہ نوازشریف نے کوئی علاج بھی کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب میں وزیرِ اعلیٰ اور طاہر خورشید کے خلاف درخواست کمپلینٹ ویریفیکیشن کی سطح پر ہے۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود بغیر پروٹوکول نیب کے بلانے پر پیش ہوئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی صدارتی نظام نہیں لا رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.