ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

کراچی: ذہنی معذور بچے کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن سے ذہنی معذور بچے کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں اغوا اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقتول بچے کے والد نے مقدمے میں لکھوایا ہے کہ بچے کو بدفعلی اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا، میرا بیٹا ذہنی معذور تھا۔

مقتول بچے کی والد محمد میزان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، انصاف چاہیے۔

محمد میزان نے کہا کہ پولیس کارروائی کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کرے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق بچے کی لاش شہزاد نامی شخص کی گاڑی سے ملی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق شہزاد کو رات گئے حراست میں لیا گیا، پارکنگ اسٹینڈ کے چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیر حراست افراد کے ڈی این اےکے لیے نمونے لے لیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.