کوسٹ گارڈ نے کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی تردید کردی ہے۔
ذرائع کوسٹ گارڈ کے مطابق واقعے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ذرائع کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ جہاں دھماکا ہوا اس سے کچھ دور کوسٹ گارڈ کی گاڑی موجود تھی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گاڑی میں ڈرائیور سمیت تمام سوار افراد محفوظ ہیں۔
خیال رہے کہ صدر کے داؤد پوتا روڈ پر ہونے والے اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے۔ وہاں موجود املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
ابتدائی طور پر یہ بتایا جارہا تھا کہ واقعے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.