بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی دھماکے میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل کا پتا چل گیا

تحقیقاتی اداروں نے دھماکے میں مبینہ طور پر استعمال کی گئی موٹرسائیکل کا پتا لگا لیا۔

سیکورٹی اداروں کی جانب سے موٹرسائیکل کے مالک کی تلاش میں گلستان جوہر میں چھاپا مارا گیا ہے۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جائے واقعہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے بعد دھماکے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسی لیڈ نہیں دینا چاہتے جس سے دہشتگرد چوکنا ہوجائیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے مصروف تجارتی مرکز کھارادر میں دھماکے کے نتیجےمیں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکا میمن مسجد کے نزدیک اقبال مارکیٹ کے قریب ہوا، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.