بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وفاقی صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر بیان جاری کردیا۔ 

منحرف اراکین سے متعلق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ’پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ۔‘

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا جواز ختم ہوگیا، جبکہ وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.