تحقیقاتی اداروں نے دھماکے میں مبینہ طور پر استعمال کی گئی موٹرسائیکل کا پتا لگا لیا۔
سیکورٹی اداروں کی جانب سے موٹرسائیکل کے مالک کی تلاش میں گلستان جوہر میں چھاپا مارا گیا ہے۔
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جائے واقعہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسی لیڈ نہیں دینا چاہتے جس سے دہشتگرد چوکنا ہوجائیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے مصروف تجارتی مرکز کھارادر میں دھماکے کے نتیجےمیں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکا میمن مسجد کے نزدیک اقبال مارکیٹ کے قریب ہوا، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.