کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب اپارٹمنٹ میں خواتین سے مبینہ بدتمیزی کے واقعے میں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق 3 مئی کو رہائشی عمارت کی لفٹ میں واقعہ پیش آیا، دونوں پارٹیوں میں معاملات طے پاگئے تھے لیکن خواتین نے ویڈیو کو وائرل کردیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوسری پارٹی نے خواتین کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے، جس میں خواتین پر اپارٹمنٹ کی لفٹ میں دھمکیاں اور گالیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں خاتون کے ساتھی 4 افراد پر فائرنگ کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔
لفٹ میں موجود خواتین نے مزید افراد کو داخل ہونے سے روکا تھا، جس پر ہونے والی تلخ کلامی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے معاملہ بڑھنے پر اسے رفع دفع کرایا تھا۔
جھگڑے کے بعد خاتون کا شوہر اسلحہ لےکر نکل آیا تھا] جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
Comments are closed.