بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: دودھ کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان

کراچی میں دودھ کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

ترجمان ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) نے کہا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت کا اطلاق کراچی میں 26 مئی سے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں دودھ کی نئی قیمت 160 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیک ہولڈرز نے نئی قیمت کا تعین کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دودھ کی نئی قیمت کے تعین کے لیے 14 رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ 

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ڈی سی ایف اے کے صدر کیٹل کالونی سرکل گل حسن سیٹھار کی سربراہی میں بنائی گئی۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنماء شاکر عمر گجر کے مطابق ملک میں مہنگائی کی وجہ سے دودھ کی کاسٹ آف پروڈکشن بڑھ گئی ہے۔ چارہ، ونڈا اور بھوسہ ڈیری فارمرز کی پہنچ سے اوپر چلا گیا ہے۔

ادھر کمشنر کراچی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے پر ردعمل سامنے نہیں آسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.