کراچی کی ماڈل کورٹ جنوبی نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں مجرم کو پھانسی کی سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرم جبار کو اسلحہ رکھنے کے جرم میں مزید 10 سال قید کی سزا کا حکم بھی سنایا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ 5 لاکھ کی رقم دیت کی صورت میں مقتولہ کے لواحقین کو دی جائے۔
پولیس کے مطابق مجرم نے 2019ء میں اپنی 55 سالہ بیوی سکینہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں درج ہے۔
Comments are closed.