بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز اور کراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے گلشن اقبال میں مشترکہ کارروائی کی، جس میں بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزم سے لوٹی گئی رقم، زیورات اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، ملزمان پنجاب کےمخلتف اضلاع میں بھی ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.