بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

کراچی: بنگلے کے مالک کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو زخمی

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں بنگلے کے مالک کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا۔

زخمی ملزم روشن کو پولیس نے گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، ایک ملزم گھر کے اندر آیا تو مالک نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ بنگلے کے مالک کے مطابق ملزمان کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، زخمی ملزم کے پاس سے کوئی اسلحہ نہیں ملا، گرفتار زخمی ملزم نشے کا عادی لگتا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں جبکہ ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.