منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

غزہ کا مکمل محاصرہ، انٹونیو گوٹیرس کا اظہار تشویش

غزہ کے مکمل محاصرے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انٹونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں بجلی، ایندھن، کھانا بند ہونے سے سنگین صورت حال مزید بگڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بے یارو مددگار فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد نہ روکی جائے، عالمی برادری بھی فوری انسانی امداد کے لیے آگے آئے۔

دوسری جانب یورپی کمیشن کی جانب سے آج فلسطین کے لیے 729 ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد روکنے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے مسلسل تیسرے روز بھی غزہ پر حملے جاری رہے جن میں 800 سے زائد فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 687 فلسطینی شہید ہوگئے، 3 ہزار 726 سے زائد زخمی ہوئے۔

 اسرائيلی وزير دفاع نے غزہ کے مکمل محاصرے کا حکم دیا ہے، غزہ کی سرحد پر فوج اور ٹینک پہنچا دیئے گئے ہیں۔

اسرائیل نے حملوں کا دائرہ لبنان تک بڑھادیا ہے، جنوبی لبنان پر حملے میں حزب اللّٰہ کے 3 فائٹر جاں بحق ہوئے جبکہ حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چیک پوسٹوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے جوابی حملہ بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.