کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں آفریدی چوک کے قریب واقع گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 1 خاتون زخمی ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی 17 سالہ اقراء دختر خان عاقل کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کرنے والے کی شناخت اور وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں، علاقہ پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.