
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھی مکمل نتائج نہیں آسکے، 246 میں سے آدھی یوسیز کے بھی نتائج نہیں آسکے۔
الیکشن کمشنر سندھ نے آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 246 یوسیز میں بلدیاتی الیکشن بہت بڑی مشق ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ مختلف اوقات میں گنتی شروع ہوئی، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔
ادھر ضلع وسطی کے ڈی آر او آفس میں سیاسی کارکنوں کا صبر جواب دے گیا، تاخیر سے نتائج دینے پر احتجاج کیا گیا۔
Comments are closed.