کراچی میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا۔
ضلع وسطی کی انتظامیہ نے برطانوی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ گھر اور گلی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، جو 26 اپریل سے 10 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم انتہائی تیزی سے پھیلتی ہے، متاثرہ گھر اور علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے اور علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
Comments are closed.