کراچی کی شارعِ فیصل پر رقم کی چوری کے تنازع پر نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر حبسِ بے جا میں رکھنے اور تشدد کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو گیا ہے۔
شارع فیصل پر نجی کمپنی میں نوجوان کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا مقدمہ ٹیپوسلطان تھانے میں متاثرہ نوجوان عبدالغفار کے والد محمد عاشق کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 292/22 زیرِ دفعہ337 اور 342 سیکیورٹی گارڈ ہاشم خان اور دیگر ملزمان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واقعے میں ملوث کمپنی کے گارڈ ہاشم کو گزشتہ روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ کمپنی کا مالک مبینہ طور پر ملک سے باہر چلا گیا ہے، تاہم اس سلسلے میں پولیس کا شعبہ تفتیش کا کام کر رہا ہے۔
Comments are closed.