بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کلاس لے لی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اچانک خراب کارکردگی پر مداح مایوس ہوگئے اور انٹرنیٹ پر کھلاڑیوں کی کلاس لے لی۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح سویرے شروع ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لے اپنی نیند خراب کرنے والے مداحوں کو پاکستان ٹیم کی کارکردگی بالکل پسند نہ آئی اور لوگوں نے میچ کے دوران ہی ٹیم کی کارکردگی پر اپنے تاثرات دینے شروع کردیئے۔

انٹرنیٹ پر مداحوں نے اپنے پیغامات کے ذریعے اور میمز بنا کر ٹیم کی خراب کارکردگی پر اپنا غصہ نکالا۔

سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے 9 بیٹرز کو بیٹنگ کا موقع ملا تاہم کوئی بھی بیٹر چھکا نہ لگا سکا جس پر انٹرنیٹ پر لکھا گیا کہ ایک بھی چھکا نہیں لگا، کیا یہ ٹیسٹ میچ تھا؟۔

سوشل میڈیا پر مڈل آرڈر کے بعد ٹاپ آرڈر کے فیل ہونے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستانی بیٹرز کے کیچ تھمانے پر میمز بھی شیئر کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر کئی مداح فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی یاد کرتے رہے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.