بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بارش میں وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں، سڑکوں پر پانی پہلے سے بہت کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی زیادہ بارش کی پیشگوئی ہے، لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ نالوں کی صفائی کا کام بھی چل رہا ہے، یہ اختیارات کا رونا نہیں، نیت اچھی ہو تو کام ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم 3 سال پہلے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو زیادہ ادائیگی کرتے تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج ہم نے نیسپاک کے ذریعے کم ادائیگی کی ہے اور شہر میں زیادہ کام ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.