جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایک بوگی میں خیرپور کے قریب آگ لگنے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 22 سال کی لڑکی، 2 بچیاں اور 11 سال کا لڑکا شامل ہے، جاں بحق دونوں بچیوں کی عمریں 9 سال اور 7 سال تھیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ رات گئے پیش آئے حادثے کے بعد سے بچوں کی تلاش جاری تھی۔

بزنس کلاس بوگی میں آگ لگی تو لوگوں نے چلتی ٹرین سے کود کر جان بچائی، چھلانگ لگانے والی ایک خاتون بھی مرنے والوں میں شامل ہیں، جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔

ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن لاکھو کا کہنا ہے کہ جلی ہوئی بوگی ٹریک سے ہٹا کر اپ ٹریک کلیئر کر دیا گیا، اپ ٹریک کی بحالی کے بعد کراچی سے لاہور جانے والی دیگر ٹرینیں روانہ کردی گئی ہیں۔

محمود الرحمن لاکھو نے بتایا کہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی تھی۔

جلی ہوئی بوگی کے جائزے کے لیے فارنزک اور میڈیکل ٹیمیں طلب کر لی گئیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.