بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: این آئی سی وی ڈی کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے باہر مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

واقعہ رات گئے پیش آیا۔ فائرنگ سے اسپتال کے اطراف خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسپتال میں مریض کو دیکھنے کے لیے زبردستی آنا چاہ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملاقات کا وقت نہ ہونے کی وجہ سے گارڈ نے ان افراد کو گیٹ پر روکا۔ ملزمان نے گارڈ سے ہاتھا پائی اور اندر آنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

The post کراچی: این آئی سی وی ڈی کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.