کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انسداد منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی کے ساحلی مقام نشانِ پاکستان سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی وینٹیج کار اور سائیکل ریلی کا آغاز ہوا۔
انسدادِ منشیات اور غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے نکلنے والی ریلی کے شرکاء نشانِ پاکستان سے بوٹ بیسن، کالا پل، شارع فیصل سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچے۔
بانی پاکستان کے مزار پر منعقدہ تقریب میں سیکٹر کمانڈر عبد اللّٰہ شاہ غازی رینجرز فیصل نواز اور اے این ایف فورس کمانڈر سید وقار حیدر رضوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں اے این ایف نے 29 ہزار مقدمات درج کیئے ہیں، 46 ہزار کلو منشیات برآمد کر کے 35 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ریلی میں جہاں لوگ اپنی وینٹج کار میں سوار ہو کر حصہ بنے، وہیں بچوں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے سائیکلوں پر ریلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
تقریب کے اختتام پر ریلی کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے گئے، اس موقع پر موجود لوگوں نے پاکستان سے منشیات کے خاتمے کے عزم کا اعلان بھی کیا۔
Comments are closed.