وفاق میں حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کراچی پریس کلب پر پی ایم سی ٹیسٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں وفاقی وزیر امین الحق اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے شرکت کی، اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبا ء اور والدین بھی موجود تھے۔
مظاہرے سے خطاب میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ حکومت میں رہ کر وفاق کے خلاف بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ جب ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ صوبائی حکومت میں اتحادی تھے تو بھی سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے پاس 7 نشستیں ہیں اور اس پر سب کو تکلیف ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مل کر ملک کو لوٹا، حکومت کے اتحادی ہیں مگر میرٹ کی خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہیں گے۔
ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کو آگاہ کرتے ہیں کہ اگر طلبا کے مسائل حل نہ ہوئے تو عدالت سے رجوع کریں گے۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ گورنر سندھ کو بتاتے ہیں، پھر درخواست گزار اور وکیل بھی ہم خود ہوں گے، سندھ کے طلبا کے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے۔
Comments are closed.