بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

کراچی ایئر پورٹ پر دبئی سے آئے مسافر سے 39 قیمتی فونز برآمد

کراچی ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے 39 قیمتی موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کی اور نجی ایئر لائن سے آنے والے مسافر سے قیمتی موبائل فونز برآمد کرلیے۔

کسٹمز ترجمان کے مطابق مسافر خود کو معذور ظاہر کرکے وہیل چیئر کے ذریعے لاونج میں آیا، جس کی تلاشی لی گئی تو اُس سے قیمتی فونز برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق برآمد فونز کی ٹیکس ڈیوٹی سمیت مالیت 3 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.