اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

کراچی ایئرپورٹ: کارگو ٹرمینل کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  نے کراچی ایئر پورٹ پر کارگو ٹرمینل ایریا کی سیکیورٹی بہتر بنانےکے لیے اقدامات کیے ہیں۔

سی اے اے کے ذرائع کے مطابق کارگو ایریا میں سیکیورٹی کے لیے 100 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ کارگو ایریا میں کیمرے لگنے سے اسمگلنگ اور چوری روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

کارگو ایریا میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ سی اے اے کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.