کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے لڑکی کو مبینہ ہراساں کیے جانے کے واقعے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن افسر کو معطل کر کے زون رپورٹ کر دیا گیا ہے اور افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ شام کے وقت پیش آیا، بحرین سے آنے والی ایک لڑکی کو ایف آئی اے افسر نے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔
لڑکی کی جانب سے الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے نمبر مانگا اور مٹھائی طلب کی۔
مبینہ ہراساں کرنے والے افسر کی لوگوں کی جانب سے ویڈیو بنالی گئی ہے جبکہ ویڈیو میں لوگوں کے سوالات پر ایف آئی اے افسر کوئی تسلی بخش جواب نہیں سکا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف آئی اے افسر کا کہنا ہے کہ لڑکی سے نمبر لسٹ میں لکھنےکے لیے مانگا تھا اور مٹھائی مذاق میں مانگی تھی۔
Comments are closed.