ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کراچی: منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 رکنی منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق گینگ کا واٹس ایپ کے ذریعے منشیات بیچنے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

پولیس نے شیریں جناح کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروشوں کا خاتون سمیت 5 رکنی گینگ دھر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 20 کلو منشیات برآمد بھی کی گئی ہے۔

ملزمان کیماڑی، ڈیفنس اور کلفٹن میں منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان سوشل میڈیا پر آڈر لے کر ہوم ڈیلوری کی سہولت دیتے تھے۔

ملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ ایک پیکٹ 10 ہزار روپے کا فروخت کرتےتھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.