ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، بیوی شدید زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی، کوئٹہ کے نوجوان نے سندھ میں پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب کے نوجوان نے سندھ میں ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی اور ان دنوں وہ سریاب کی نیو بنگلزئی کالونی میں رہائش پذیر تھے۔

ہفتہ کی سہ پہر مسلح افراد نے ان پر گھر سے نکلتے ہوئے فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

جان بحق ہونے نوجوان کی میت اور زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی خاتوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.