بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج سے درجۂ حرارت میں کمی

کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا رہنے کا امکان ہے، تاہم آج سے درجۂ حرارت میں کمی بھی ہو گی۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں اپریل میں شدید ترین گرمی کا اس وقت ریکارڈ ٹوٹ گیا جب پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت درجۂ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اپریل میں بارشیں معمول سے کم جبکہ درجۂ حرارت زیادہ رہے گا۔

رواں ماہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں ایک یا دو بار گرمی کی لہر آئے گی۔

محکمۂ موسمیات نے ماہِ اپریل کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آئیں گی۔

بالائی پنجاب اور خیبر پختون خوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجۂ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.