پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

کراچی: آج رات 12 تاصبح 4 بجے مختلف شاہراہیں بند رہیں گی

کراچی میں کل (15 نومبر ) سے شروع ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے انتظامات جاری ہیں۔

شہر میں آج رات 12 تا صبح 4 بجے مختلف شاہراہیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایئرپورٹ جانے والے شہری یونیورسٹی روڈ اور کورنگی روڈ استعمال کریں۔

کراچی ایکسپو سنٹر میں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

شارع فیصل ڈرگ روڈ سے کارساز اور حبیب ابراہیم رحمت اللّہ روڈ بند کر دی گئی جبکہ سرشاہ سلیمان روڈ اور حسن اسکوئر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کریں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.