پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

پاکستان میں اچھا کھیل کر آئے تھے جسکا اعتماد تھا، معین علی

انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اچھا کھیل کر آئے تھے جسکا اعتماد تھا، زیادہ کھیل کر حریف کی حکمت عملی کا خوف نہیں رہتا۔

میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ حال ہی میں بہت کرکٹ کھیلی جس سے حریف کا اندازہ تھا۔

معین علی کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک حریف کے ساتھ زیادہ کھیلتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کیسے مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت آپس میں زیادہ نہیں کھیلتے اس لیے دونوں کو زیادہ چیلنج لگتا ہے۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آج کافی اچھی بولنگ کی تھی، جب شاہین انجرڈ ہوئے تو اندازہ تھا کہ اب ایک بڑا اوور لینا ہے۔

معین علی کا بتایا کہ سوچا تھا پاکستان کو 160 سے زیادہ رنز نہیں کرنے دینا مگر ہمارے بولرز نے کافی اچھا پرفارم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ اور وکٹ کو دیکھ کر اندازہ تھا کہ ہمیں چیلنج ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.