کورونا کیسز میں کمی کے بعد کراچی اور پشاور میں کورونا پابندیاں اٹھا دی گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 10 فیصد سے کم کورونا کیسز والے شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ 10 فیصد سے کم کورونا کیسز والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت دیدی گئی ہے۔
ملک میں ریلوے مسافروں کی گنجائش 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 40 کورونا وائرس کے مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 1ہزار 680 ہو چکی ہے۔
Comments are closed.