بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: اغوا و زیادتی کے بعد بچی کا قتل، ملزم اب بھی آزاد

کورنگی کراچی میں اغوا اور زیادتی کے بعد بچی کا قتل کرنے والا ملزم اب بھی قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔

اس گھناؤنے جرم میں 6 مشتبہ افراد زیرِ حراست ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تفتیش اب بھی جاری ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ پیش آئے واقعے کا اب تک کوئی عینی شاہد نہیں ملا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقے کی سی سی ٹی وی وڈیوحاصل کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ کورنگی کے زمان ٹاؤن میں رات کی اندھیرے میں گھر کے باہر کھیلتی معصوم بچی کو اغوا کے بعد تشدد و زیاتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.