کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ایمپلائز یونین کے درمیان اختلافات کے باعث کے ایم ڈی سی کو بند کردیا گیا ہے۔
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ایمپلائز یونین کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، ایمپلائز یونین کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی آفتاب شیخ نے کورونا کے باعث کے ایم ڈی سی بند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے پر احتجاج کر رہے تھے جس پر یہ کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب کمیٹی ممبر کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بنائی ہے، ایگزیکٹو کمیٹی کا بنیادی مقصد کالج اور اسپتال کے مالی امور کو بہتر کرنا ہے۔
Comments are closed.