کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر کے اندر سوئی ہوئی خاتون پر برقع پوش تیزاب پھینک کر فرار، واقعہ کے وقت خاتون کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مالک مکان اور کرائے دار کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ہوا، متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بچوں کی اطلاع پر گھر پہنچا تو بیوی کو اسپتال منتقل کرتے وقت میرا بازو بھی جھلس گیا۔
ایس پی لیاقت آباد ایاز حسین کا کہنا ہے کہ انور اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ساتھ ایک گھر میں بطور کرائے دار رہتا ہے۔
انور کے اپنے مالک مکان کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے، واقعے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ تیزاب پھینکنے میں خاتون ملوث ہے یا کسی ملزم نے دھوکا دینے کے لیے برقع پہنا، ملزم سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.