کراچی ڈینگی کے نشانے پر آگیا، چوبیس گھنٹوں کے اندر ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیس فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ دو سو سے زائد مریض اسپتالوں میں لائے جارہے ہیں، نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
ڈینگی کے مریض اور تیمار دار اسپتالوں میں بیڈ کے لیے پریشان ہیں جبکہ لیبارٹریز پر بھی ٹیسٹ کرانے کے لیے آنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس تین ہزار روپے سے کم کرکے ساڑھے آٹھ سو روپے کردی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے اسپرے اور فیومی گیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.